ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے معافی کے اعلان پر قاتلوں کو سزائے موت دینے کا وعدہ کیا ہے۔
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ اقتدار کے دوران سزائے موت کے استعمال کو تیز کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ "ریپ کرنے والوں، قاتلوں اور سنگین مجرموں” کو نہیں چھوڑیں گے۔
منگل کے روز ٹرمپ کا یہ اعلان سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے اپنے صدارتی معافی کے اختیارات استعمال کرنے کے بعد سامنے آیا ہے تاکہ سزائے موت کے تقریباً تمام وفاقی قیدیوں کی سزا کو بغیر پیرول کے عمر قید میں کم کیا جا سکے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ جیسے ہی میں آغاز (حکومت) کروں گا، میں محکمہ انصاف کو ہدایت دوں گا کہ وہ امریکی خاندانوں اور بچوں کو پرتشدد عصمت دری کرنے والوں، قاتلوں اور سنگین مجرموں سے بچانے کے لیے سزائے موت پر سختی سے عمل کرے
ہم ایک بار پھر امن و امان کی قوم بنیں گے!
اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران، ٹرمپ نے 13 افراد کی پھانسیوں کی نگرانی کرتے ہوئے، تقریباً 20 سال کے وقفے کے بعد وفاقی پھانسیوں کو دوبارہ شروع کیا۔ یہ تعداد جدید تاریخ میں کسی بھی صدر سے زیادہ تھی۔