ایران نے پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندی ختم کرتے ہوئے اسے صارفین کے لیے بحال کر دیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے انٹرنیٹ پابندیوں کو کم کرنے کے لیے پہلے قدم کے طور پر میٹا کے پیغام رسانی کے پلیٹ فارم واٹس ایپ اور گوگل پلے پر سے پابندی ہٹا دی ہے۔
ایران کی سرکاری IRNA نیوز ایجنسی نے منگل کے روز صدر مسعود پیزشکیان کی سربراہی میں ہونے والے اس معاملے پر ہونے والی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ مشہور غیر ملکی پلیٹ فارمز جیسے کہ واٹس ایپ اور گوگل پلے تک رسائی پر پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک مثبت اکثریت کا ووٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔
ایجنسی نے ایران کے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ستار ہاشمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "انٹرنیٹ کی پابندیوں کو دور کرنے کے لیے آج پہلا قدم اٹھایا گیا ہے۔”
ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔
ستمبر میں امریکا نے بگ ٹیک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان ممالک بشمول ایران میں آن لائن سنسرشپ سے بچنے میں مدد کرے جو انٹرنیٹ کو بہت زیادہ سینسر کرتے ہیں۔