اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی انتہا، مزید 21 شہید

0 12

صیہونی فوج کے غزہ میں پناہ گاہوں ،ہسپتالوں اور سکولوں پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 21 فلسطینی شہید جبکہ 51 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جبالیہ کیمپ کے ہسپتال پر بمباری سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ رفاہ اور دیر البلاح میں ڈرون حملے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

کمال عدوان ہسپتال پر حملے میں 4 سکیورٹی گارڈ شہید جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے، اسرائیلی فورسز بیت لاہیہ میں انڈونیشیا ہسپتال کے مریضوں کو عمارت خالی کرنے پر مجبور کرنے لگی۔

دوسری جانب حماس کا غزہ میں جوابی کارروائیوں میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ سچ ثابت ہوگیا، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اور ایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 338 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 7 ہزار 764 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.