پاکستان موسمیاتی تبدیلی پر 30 ارب خرچ کرے گا، آئی ایم ایف
پلان کے تحت قدرتی آفات کے شکار کمزور شعبوں کا تحفظ فراہم کیا جائے گا
اسلام آباد (شوریٰ نیوز) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی پر 30 ارب خرچ کرے گا، آئی ایم ایف
پلان کے تحت قدرتی آفات کے شکار کمزور شعبوں کا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے چیلنج کے سلسلے میں آئی ایم ایف نے کہاہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی، زراعت، فوڈ سیکیورٹی پر 30 ارب روپے خرچ کرے گا۔عالمی ادارے کے مطابق پاکستان کو کئی قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف نے بتایا کہ حکومت پاکستان ایک ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے، پلان کے تحت اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام سے پاکستان مدد لے گااور قدرتی آفات کے ممکنہ شکار کمزور شعبوں کا تحفظ فراہم کرے گا۔