فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم کے تحت سال 2025 کی پہلی سہ ماہی تک داخل کردہ گڈز ڈکلیریشن کو 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔
یہ بات چیف کلکٹر اپریزمنٹ جمیل ناصر نے ایس اے پی ٹی میں سینٹرلائزڈ اپریزنگ ایسسمنٹ یونٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے کہا کہ نئے سسٹم کے فعال ہونے سے محصولات میں کوئی کمی نہیں ہوئی بلکہ فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم کی وجہ سے ریونیو کا حجم بھی بڑھ گیا ہے اور گذشتہ 9 دنوں میں ریونیو وصولیاں گزشتہ سال اسی مدت کی نسبت 46.6 ارب روپے سے بڑھ کر 61.2 ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ دسمبر 2023 میں ڈیوٹی وٹیکسوں کی میں 170 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی تھیں جبکہ دسمبر 2024 میں ڈیوٹی وٹیکسوں کی مد میں ریونیو وصولیاں بڑھ کر 204ارب روپے ہوگئی ہیں۔
درآمدات جو بغیر کسی رسمی و غیر رسمی اضافی لاگت کے کلیئر کیا جارہا ہے۔ نیا سسٹم موثر انداز میں فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ کے تحت کام کرتا ہے۔
15 دسمبر سے فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس کے ذریعے 15دسمبر سے 23 دسمبر تک 5500 گڈز ڈیکلیریشنز کو کلیئر کیا گیا۔