ٹنڈوالہ یار: فارس ویسٹ ٹو فیلڈ سے گیس پیداواری عمل دوبارہ فعال

0 4

سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں واقع فارس ویسٹ ٹو فیلڈ سے گیس کی پیداواری عمل کو دوبارہ فعال کر دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ ڈارس ویسٹ 2 میں پیداواری عمل 24 ستمبرکو بند کردیا تھا، ڈارس ویسٹ 2 کنوئیں سے زیر زمین ملنے والے سی سینڈ ذخائر کم ہو گئے تھے لیکن اب کنوئیں کو دوبارہ جدید مشینری اور ٹیکنیکل سروے سے فعال کیا گیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کنوئیں سے 200 بیرل خام تیل، 8 ملین مکعب فٹ گیس اور37 میٹرک ٹن ایل پی جی ذخائر یومیہ حاصل ہو رہے ہیں، کنوئیں سے حاصل ہونے والی گیس کو سوئی سدرن سسٹم میں شامل کیا جارہا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ڈارس ویسٹ فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کا 77.5 فیصد اور جی ایچ پی ایل کا 22.5 فیصد شیئر ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.