پی ایس ایل کیلئے کس معروف کرکٹر نے آئی پی ایل کو ٹھکرادیا؟

0 3

پاکستان سپر لیگ کے لیے معروف کرکٹر نے انڈین پریمیئر لیگ کی آفر ٹھکرادی، پیسر نے پاکستان میں منعقد ہونے والی لیگ کو چن لیا۔

انگلینڈ کے معروف کرکٹر ڈیوڈ ولی نے اعلان کیا ہے کہ وہ انڈین پریمیر لیگ کے بجائے پاکستان سپر لیگ کو ترجیح دیں گے اور اس سیزن کے دوران پاکستانی ایونٹ میں جلوہ گر ہونگے، پیسر مکمل ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

انگلش کرکٹر نے مہنگی ترین بھارتی لیگ کو اہمیت نہ دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کیلئے پلئیر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹرڈ کروانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈیوڈ ولی کو انڈین پریمیر لیگ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا تاہم انھوں نے اب بھارتی ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی اور پی ایس ایل کو ترجیح دی ہے۔

اس سے قبل ہونے والے پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن میں انگلش کرکٹر نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی انھیں فرنچائز نے باضابطہ طور پر سائن کیا تھا اور ان کی پرفارمنس بھی اچھی رہی تھی۔

پی ایس ایل میں ڈیوڈ ولی نے اپنے 11 میچز میں 20.40 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ سے 15 وکٹیں حاصل کیں تھی اور سیزن کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والر بولر بنے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 2025 کے ڈرافٹ کے سلسلے میں غیرملکی پلیئرز کی رجسٹریشن جاری ہے یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کئی نامور انگلش کرکٹرز رجسٹریشن کے عمل کا حصہ ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.