شہید سید حسن نصر اللہ کی تدفین کی جگہ کا تعین ہو گیا ؟
شہید سید حسن نصر اللہ کی تدفین کی جگہ کا تعین کر دیا گیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی نےعراق کے العہد نیٹ ورک کے حوالے سے آج ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی تدفین کی جگہ کا تعین کر دیا گیا ہے۔
العہد عراقی نیٹ ورک نے حزب اللہ کے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی میت کو بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والی شاہراہ کے قریب ایک وسیع وعریض علاقے میں دفن کیا جائے گا اور پھر وہاں ان کا مزار بنایا جائے گا۔
تاہم ابھی تک حزب اللہ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
اخبارالشرق الاوسط نے بھی باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے آج لکھا ہے کہ حزب اللہ کے جوان سابق سیکرٹری جنرل کی میت کو رفیق حریری انٹرنیشنل ایر پورٹ کی طرف جانے والی شاہراہ کے قریبی علاقے میں دفن کریں گے ۔
شہید نصراللہ اور حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین کی مشترکہ تدفین کی تیاریاں جاری ہیں اور شہید صفی الدین کو ان کی وصیت کے مطابق ان کے آبائی علاقے «دیرقانون» صور میں دفن کیا جائیگا۔
جمعہ 6 اکتوبر کی شام کو غاصب اور دہشتگرد اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر کو کم از کم 80 مارٹر بموں سے نشانہ بنایا۔ جس میں سید حسن نصر اللہ شہید ہو گئے۔