جنوبی کوریا میں اپوزیشن کا قائم مقام صدر کے مواخذےکا بھی اعلان

0 4

جنوبی کوریا میں اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے مواخذےکا بھی اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معزول صدر کے خلاف تحقیقات کیلئے بلز پر دستخط سے انکار پر اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈی سو کے مواخذےکا اعلان کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے دو خصوصی بل کی منظوری کیلئے کرسمس تک ڈیڈ لائن دی تھی، بلوں میں معزول صدر یون کے مارشل لا اور ان کی اہلیہ پر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ دو آزاد تحقیقاتی ادارے معزول صدر یون کے مارشل لا اور خاتون اول کے مبینہ رشوت کے معاملات کی چھان بین کریں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قائم مقام صدر ہان ڈی سو نے کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کا مطالبہ مسترد اور بلز کیلئے اتفاق رائے پر زور دیا۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے لگتا ہے کہ ہان ڈی سو کارروائیوں میں تاخیر کے ذریعے بغاوت جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہم فوری طور پر قائم مقام صدر ہان ڈی سو کے مواخذے کی کارروائی شروع کریں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا نے اپوزیشن نے ملک میں مارشل لا لگانے کے سابق صدر کے فیصلے کے خلاف مواخذے کی دو تحریکیں پیش کی تھیں، سابق صدر کے خلاف مواخذے کی پہلی تحریک ناکام ہو گئی تھی تاہم اپوزیشن صدر یون کے خلاف دوسری تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے میں کامیاب رہی جس کے باعث انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.