جی ایچ کیو حملہ کیس کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد

0 7

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سابق ایم این اے بلال احمد پر ان کے پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی۔

سابق ایم پی اے لطاسب ستی کی جانب سے عمرہ پر جانے کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے کوائف مکمل نہ ہونے پر لطاسب ستی کی درخواست خارج کر دی۔

بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.