کیبورڈ پر موجود فضول ترین بٹن جو کام نہیں آتے

0 3

کیبورڈ پر انگریزی حروف، عدد اور علامتوں کے بٹنز کارآمد ہوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کئی بٹن ایسے بھی ہیں جنہیں فضول اور بیکار کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

درج ذیل 2 ایسے بٹن کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو پورے کیبورڈ میں سب سے بیکار بٹنز ہیں؛

یہ بٹن آپ کے کی بورڈ کے اوپری دائیں جانب واقع ہے۔ اسکرول لاک فنکشن عام استعمال میں نہیں ہوتا۔ اور جب دبایا جائے بھی، تو بھی اس کے نتیجے میں آپ کو اپنی اسکرین پر کوئی واضح اثر نظر نہیں آئے گا۔

بس کبھی کبھی بٹن کو پروگرام کے کچھ افعال جیسے اسکرولنگ کی صلاحیتوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے مائیکروسافٹ ایکسل میں۔

ایکسل استعمال کرتے وقت ایرو کیز کو ایک سیل سے دوسرے سیل میں منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے جب کہ اسکرول لاک غیر فعال ہو۔

لیکن جب آن کردیا جائے تو پھر ایروز کیز سے ایکسل میں سیل نہیں بدل سکتے بلکہ اسکرین اسکرولنگ کیلئے استعمال ہوتا ہے جو عمومی طور پر ماؤس سے کی جاتی ہے۔

دوسرے الفاظ میں اسکرول لاک بٹن اس وقت تک بیکار ہے جب تک کہ ایکسل استعمال نہ کیا جائے۔

یہ بٹن بھی اسکرول لاک بٹن کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ یہ بٹن بھی شاید ہی کبھی کسی نے استعمال کیا ہو۔ انٹرنیٹ براؤز کرتے وقت یا ورڈ پر ٹائپ کرتے وقت زیادہ تر اسکرول لاک کی طرح ہی اس کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا۔

بہت شاذ و نادر ہی پاز بریک بٹن کسی ایسے پروگرام کو روکتا ہے جو اوپن ہو۔ لیکن پھر بھی مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ بنیادی طور پر پرانے پروگراموں میں استعمال ہوتا تھا لیکن زیادہ جدید سافٹ ویئر کے ساتھ یہ زیادہ کارآمد نہیں ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.