امریکا نے اندرونِ ملک بڑی جنگ جیت لی

0 3

امریکی سائنس دان ملک میں قاتل بھڑوں کے خاتمے کا جشن منا رہے ہیں۔

امریکی سائنس دانوں کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی بھڑ (جس کو خطرناک ڈنگ کی وجہ سے اور چند گھنٹوں میں شہد کی مکھی کے چھتے کو برباد کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے قاتل بھڑ کہا جاتا ہے) کا امریکا سے صفایا ہوجانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ بھِڑیں پانچ برس قبل کینیڈین بارڈر کے قریب ریاست واشنگٹن میں دیکھی گئیں تھیں۔

سائنس دانوں کی جانب سے اس کیڑے خلاف جنگ میں فتح کو نایاب قرار دیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن اور امریکی شعبہ برائے زراعت نے اس کیڑے کے صفائے کے متعلق بدھ کے روز کے اعلان کیا اور بتایا کہ واشنگٹن میں 2021 کے بعد سے شمالی جائنٹ بھڑ نہیں دیکھی گئی ہے۔

یہ خبر سائنس دانوں کے ساتھ وہاں کے رہائیشیوں کے لیے بھی بڑی کامیابی ہے جنہوں نے اپنی جگہوں پر شکنجے لگائے اور ان کی موجودگی کے متعلق بتایا۔ جس کے بعد محققین نے ایک زندگی بھڑ کو پکڑا اور اس پر ٹریکنگ ٹیگ لگایا اور اس کا پیچا کر کے چھتے پہنچے اور اس کو توڑ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.