ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 16 ترقیاتی منصوبے متوقع

0 4

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے ملک میں آئندہ سال 16 ترقیاتی منصوبے متوقع ہیں جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے7 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید بنانے کیلیے اے ڈی بی کا 200 ملین ڈالر کا منصوبہ متوقع ہے۔

ڈسکوز کیلیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے منصوبے کی منظوری دی جائے گی، اے ڈی بی کی جانب سے ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کے لیے امداد سے ٹیکس اصلاحات کی بہتری ہوگی۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی موثر کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے 500 ملین ڈالر کی فنڈنگ فراہم کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں قدرتی آفات کے سالانہ 2 بلین ڈالر سے زائد نقصانات کو کم کرنے کے لیے بر وقت سیلاب کے وارننگ سسٹم کا قیام زیر غورہے۔

صنعتی پیداوار میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہو ئے اعتماد کے پیش نظر معیشت میں بحالی کی امید نظر آرہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.