ٹیکس ریٹ بڑھانے سے وصولیوں میں کامیابی نہیں ملے گی: چیئرمین ایف بی آر

0 7

چیئرمین ایف بی آر  راشد محمود لنگڑیال  نے  واضح کیا ہےکہ  رواں مالی سال میں کوئی منی  بجٹ  نہیں لا رہے۔

 

راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہےکہ ٹیکس ریٹ بڑھانے سے وصولیوں میں کامیابی نہیں ملے گی، جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے ان سے ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا، اس لیے منی بجٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

 

چیئرمین ایف بی آر نے اعتراف کیا کہ انکم ٹیکس کی مد میں صرف امیر طبقے سے 1200 ارب روپےکی لیکج ہے۔

 

ان کا کہنا ہےکہ  جو فائلر نہیں ہیں وہ بینک میں صرف آسان اکاؤنٹ کھلواسکتے ہیں، اگر بزنس کرنا ہے تو فائلر بننا پڑےگا۔

 

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہےکہ نان فائلر نارمل کرنٹ اکاؤنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ نہیں کھلواسکےگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.