وزیراعظم آزادکشمیر نے سردار تنویر الیاس سمیت 5 وزراء کو برطرف کر دیا

ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ آزادکشمیر کے برطرف وزراء میں علی شان سونی، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم بھی شامل ہیں

823

وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سردار تنویر الیاس سمیت 5 وزراء کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے برطرف وزراء میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس اور وزیر تعلیم عبد الماجد خان بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آزادکشمیر کے برطرف وزراء میں علی شان سونی، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے وزراء کو برطرف کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ایک بڑی سازش قرار دیا تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اس معاملے پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے.

تبصرے بند ہیں.