گوجرانوالہ: یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلرز سمیت 2 ملزمان گرفتار

0 7

گوجرانوالہ:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلرز سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اسلم اور سعید احمد شامل ہیں، ملزم محمد اسلم یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے۔

گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزم نے متاثرین سے مجموعی طور پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا بھجوایا بعد ازاں ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی، کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں انسانی سمگلر کو گجرات سے گرفتار کیا گیا، ملزم جعلی سفری دستاویزات بنوانے میں ملوث ہے اور جعلی دستاویزات کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کرتا رہا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.