ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود امریکی حکومت شٹ ڈاؤن سے بچ گئی
نومنتخب صدر ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود امریکی حکومت شٹ ڈاؤن سے بچ گئی۔
واضح رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی قانون سازوں پر زور دیا تھا کہ وہ اسٹاپ گیپ یعنی عارضی بجٹ کو مسترد کردیں۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا جب بائیڈن حکومت کو عارضی شٹ ڈاؤن کے خطرے کا سامنا ہے۔
تاہم اب امریکی صدر جوبائیڈن نے حکومتی اخراجات کے بل پر دستخط کردیئے۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کو چودہ مارچ تک اخراجات کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔
بائیڈن نے کہا امریکی عوام کے لیے خوشخبری ہے، حکومت اب پوری صلاحیت سے کام جاری رکھ سکتی ہے ۔ امریکی ایوان نمائندگان نے بل منظور کیا تھا۔
خیال رہے بل کے حق میں 85 جبکہ مخالفت میں 11 ووٹ پڑے بل منظوری کے بعد مارچ تک حکومتی فنڈنگ میں توسیع ہو جائے گی۔