تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے نومنتخب پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان پچھتر سال سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم پارٹنر رہا ہے۔
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظرہیں، خوشحال، جمہوری پاکستان دونوں ملکوں کے مفاد کیلئے اہم ہے۔
یاد رہےشہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔
جین ساکی سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا جوبائیڈن شہباز شریف سے رابطہ کریں گے، جس پر جین ساکی نے جواب دیا کہ شہباز شریف کو بائیڈن کی کال کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین کی پاسداری کے عمل کی حمایت کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔