آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔
ایل این جی کی قیمتوں میں 2.72 فیصد فی ایم ایم بی ٹی یوکمی کی گئی، ایل این جی کی قیمتوں میں 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی ہوئی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی، سوئی سدرن گیس کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔