سرمایہ کاروں کیلئے بڑی سہولت، شیئرز فروخت کی رقم اب ایک دن میں ملے گی

0 11

سٹاک ایکسچینج میں شیئرز فروخت کی رقم اب دو روز کے بجائے ایک دن میں ملے گی ۔

سٹاک ایکسچینج میں پہلے شیئرز کی رقم دو دن بعد سیٹلمنٹ کے ذریعے ملتی تھی، اب ٹی پلس ٹو کا فارمولا ختم ہوگا اور ٹی پلس زیرو کا فارمولا اپنایا جائے گا، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان شیئرز کی خریدوفروخت اور تصفیے کا نیا سسٹم متعارف کرائے گی اور 23 دسمبر 2024 سے شیئرز ٹریڈنگ کیلئے نئے سیٹلمنٹ سسٹم کا نفاذ کردے گی۔

نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق سٹاک ایکسچینج کے ذریعے تمام ٹی او ٹریڈرز نئے سیٹلمنٹ سسٹم کے ذریعے کام کریں گے، شیئرز فروخت کرنے والے اکاؤنٹ سے شیئرز خریدنے والے اکاؤنٹ میں ایک روز میں رقم منتقل ہوگی، شیئرز کی فروخت کے بعد جزوی رقم کی ادائیگی قبول نہیں ہوگی۔

این سی سی پی ایل کے نوٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹریڈنگ میکانزم کوسمجھنے کیلئے مینجمنٹ بروکیج ہاؤسز کیلئے آگاہی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.