پاکستان کے نوجوان ٹینس پلیئر حسن عثمانی نے ایک اور ایشین جونیئر اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان کے نوجوان ٹینس پلیئر حسن عثمانی نے ایک اور ایشین جونیئر اعزاز اپنے نام کرلیا۔
حسن عثمانی نے جدہ میں ہونیوالا اے ٹی ایف انڈر 14 جونیئر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ حسن نے فائنل میں ترکمانستان کے سلیمان ہودیباردیو کو شکست دی۔
پاکستانی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 3-6 اور 1-6 رہا۔
حسن عثمانی نے گزشتہ ماہ ترکمانستان میں ہونے والا اشک آباد اوپن بھی اپنے نام کیا تھا۔