غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، مزید 112 فلسطینی شہید

0 10

جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیلی فوج کی غزہ پر گولہ باری جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 112 فلسطینی شہید جبکہ 94 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمال کے محصور علاقے میں صیہونی فورسز نے بچوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کو شہید کردیا، کمال عدوان ہسپتال کے قریب تازہ حملوں میں 18 جبکہ شاتی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 3 افراد شہید ہو گئے۔

بلاتہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، اسرائیلی فوج نے دھاوا بول کر 80 سالہ خاتون سمیت 2 افراد کو شہید اور دو کو زخمی کردیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جبالیہ میں اسرائیلی توپ خانے کی بمباری سے 6 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 129 ہو گئی،1 لاکھ 7 ہزار 338 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.