اوگرا کی سوئی سدرن گیس کیلئے گیس نرخوں میں اضافے کی سفارش پر کراچی چیمبر آف کامرس کی سخت مخالفت سامنے آگئی۔
کراچی چیمبر آف کامرس نے وزیراعظم سے اوگرا گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز مسترد کرنے کی اپیل کر دی۔
صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے کہا کہ غیرحساب شدہ گیس کے نقصانات میں کمی سے اوگرا کو گیس کی قیمت کم کرنے کی سفارش کرنی تھی، وزارتِ پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں کمی کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا کی گیس قیمتوں میں اضافے کی سفارشات حکومتی یقین دہانیوں کے برعکس ہیں، گیس کی قیمتوں میں مزید 25.78 فیصد اضافہ صنعت اور برآمدات کو بڑا دھچکا پہنچائے گا۔
جاوید بلوانی نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے گیس کی چوری روکے۔