قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ سلامتی کونسل ،حمایت 28 ممالک،مخالفت 12 ارکان نے کی

0 49

نیویارک (شوریٰ نیوز)قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور،اقوام متحدہ سلامتی کونسل ،حمایت 28 ممالک،مخالفت 12 ارکان نے کی، اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرار داد منظور کر لی۔ قرارداد میں مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی اور قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا۔سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی حمایت میں 28 ممالک نے ووٹ دیا، 12 ارکان نے مخالفت کی جبکہ 7 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔امریکہ اور یورپی یونین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے پیش کر دہ قرار داد کی مخالفت کی۔ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی مسلم ممالک سمیت دنیا بھر نے مذمت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.