اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا

انٹربینک میں1 روپے 17 پیسے سستا ہونے سے ڈالر 277 روپے 40 پیسے کا ہو گیا

0 78

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا،انٹربینک میں1 روپے 17 پیسے سستا ہونے سے ڈالر 277 روپے 40 پیسے کا ہو گیا، کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر کی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں قدر کم ہونے لگی ہے۔انٹربینک میں ڈالر1 روپے 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔ کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے کا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 341 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 497 پر آ گیا۔ 100 انڈیکس 45 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.