بھارت کے گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش کم عمر ترین ورلڈ چیس چیمپئن بن گئے

0 13

بھارت کے گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش کم عمر ترین ورلڈ چیس چیمپئن بن گئے۔

سنگاپور میں ورلڈ چیس چیمپئن شپ کے14 ویں اور آخری گیم میں ڈی گوکیش نے چین کے دفاعی چیمپئن ڈنگ لائیرن کو مات دی اور 18 برس کی عمر میں ورلڈ چیس چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ڈی گوکیش نے گیری کاسپاروف کا ریکارڈ توڑا۔جنہوں نے 1985 میں 22 برس کی عمر میں ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ڈی گوکیش نے مطلوبہ 7.5 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ لائیرن کے پوائنٹس 6.5 رہے۔

ڈی گوکیش وشواناتھن آنند کے بعد ورلڈ چیس چیمپئن شپ جیتنے والے دوسرے بھارتی بنے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.