ریڈیو صوت الاقصی کی خاتون اینکرایمان حاتم الشنطی غاصب صیہونی فوج کے حملے میں شہید

0 13

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کی غزہ کے مظلوم اور نہتےعوام کے خلاف جارحیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ میں فلسطینی انتظامیہ کے میڈیا سیل نے بتایا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی فوج کے حملے میں ریڈیو صوت الاقصی کی خاتون اینکر ایمان حاتم الشنطی شہید ہوگئيں ۔

یہ خاتون فلسطینی صحافی محلہ شیخ رضوان کی ایک رہائشی عمارت پر صیہونی بمباری میں شہید ہوئی ۔

فلسطینی انتظامیہ کے میڈیا سیل نے بتایا ہے کہ اس خاتون صحافی کی شہادت کے بعد غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد ایک سو ترانوے ہوگئی ہے۔غزہ میں فلسطینی انتظامیہ کے میڈیا سیل نے سبھی متعلقہ بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے روکنے کے لئے دباؤ بڑھا دیا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.