سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی سے نہیں خود سے مسئلہ ہے۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ محمد زبیربچوں کی قسم کھا کربولیں کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں، محمد زبیرنےپلیٹ لیٹس سےمتعلق رول ادا کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرمیاں جاوید لطیف کےمطابق مجبوری میں حکومت بنائی گئی تو آپ کو کس نےروکا تھا، نوازشریف کیوں خاموش بیٹھے ہوئےہیں، حکومت کوکسی سےکوئی مسئلہ نہیں خود سے ہے۔