ن لیگ والے 8فروری کو گرے ہوئے تھے، حکومت ملی توخوش ہیں: محمد زبیر

0 9

سابق وفاقی وزیر محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ والے 8فروری کو گرے ہوئے تھے ان کوحکومت ملی توخوش ہیں۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوفیئرٹرائل کا حق ملنا چاہیے، میرا خیال ہےشہبازشریف اپنی مدت پوری کریں گے۔

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نوازشریف کی جعلی رپورٹس کا علم نہیں، یہ 8فروری کو گرے ہوئے تھے ان کو حکومت ملی توخوش ہے، ن لیگ نے حکومت لینے سےانکار کیا، اگر مجبوری میں حکومت نہ بنائی ہوتی تو فارم47 کیوں لیے تھے؟

محمد زبیر کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ99 فیصد جعلی فارم 47 ن لیگ اور ایم کیوایم والوں کو ملے، 99 فیصد سیٹیں تحریک انصاف جیت رہی تھی، حلفاََ کہتا ہوں رزلٹ سب کے دوبارہ بنے ہیں جبکہ ن لیگ نے خود میاں جاوید لطیف کو ہروایا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.