رسول اللہﷺ نےمولا علیؑ کی جانشینی کا اعلان کرکےاُمت مسلمہ کی رہبری کے معیار کو واضح کردیا ،شیخ ہادی

یہ عید پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش سے منائی جاتی ہے,دفتر آیت اللہ شیخ یعقوبی میں جشن عید غدیر سے خطاب

0 92

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری نےدفتر آیت اللہ شیخ یعقوبی میں جشن عید غدیر سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ آج کا دن انتہائی مسرت اور شادمانی کا دن ہے جس میں ولایت علی بن ابی طالب پر دین کی تکمیل کا اعلان کیا گیا اوررسول اللہﷺ نے فرمایا :”اللہ میرا مولیٰ ہے اور میں مومنین کا مولا ہوں اور میں ان کے نفسوں پر ان سے زیادہ حق تصرف رکھتا ہوں۔ “ ہاںاے لوگو!جس جس کا میں مولیٰ ہوں اس اس کے یہ علیؑ مولا ہیں ”اے اللہ تو اسکو دوست رکھ جو علیؑ کو دوست رکھے اوراس کودشمن رکھ جو علی کو دشمن رکھے ،اس سے محبت کر جو علیؑ سے محبت کرے اور اس پر غضبناک ہو جو علیؑ پر غضبناک ہو ،اس کی مدد کرجو علیؑ کی مدد کرے اور اس کو رسوا کر جو علی ؑکو رسوا کر ے اور حق کو ادھر موڑ دے جدھر علیؑ مڑیں ۔انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات امیرالمومنین علی بن ابی طالب ؑکے منصب ولایت پر فائز ہونے کے پُر مسرت موقع پر یہ عید پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش سے منائی جاتی ہے رسول اللہﷺ نےامیرالمومنین، امام المتقین،یعسوب الدین، صدیق الاکبر، فاروق الاعظم اور باب العلم حضرت علی علیہ السلام کی جانشینی کا اعلان کرکےاُمت مسلمہ کی رہبری کے معیار کو واضح کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.