آج کادن’’ عید غدیرویومِ تکمیل ِ دین ‘‘کے طور پرمنائیں، شیخ یعقوبی

خداوندقدوس نے رسول اللہ ﷺکے سپرد اایسا کام کیا جو پوری رسالت کے ابلاغ کے برابر ہے

0 107

نجف اشرف(شوریٰ نیوز) تمام عالم اسلام کویومِ تکمیل ِ دین پرعید غدیرکی خوشیاں مبارک ہوں ان خیالات کا اظہار مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے نجف اشرف میں اپنے دفتر میں عید غدیر کے پرمسرت موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یَااٴَیُّہَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا اٴُنزِلَ إِلَیْکَ مِنْ رَبِّکَ وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہُ وَاللهُ یَعْصِمُکَ مِنْ النَّاسِ إِنَّ اللهَ لاَیَہْدِی الْقَوْمَ الْکَافِرِینَ (”اے پیغمبر ! آپ اس حکم کو پہنچادیں جو آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے، اور اگر یہ نہ کیا تو گویا اس کے پیغام کو نہیں پہنچایا اور خدا آپ کو لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے گا“)کی آیت کے حوالے سے عالم ِ اسلام کےشیعہ کے تمام مفسرین، محدثین و مورخین جبکہ اہلسنت بردران کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ مذکورہ آیت مولائے کائنات امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی شان میں ناز ل ہوئی۔ انہوںنے کہا کہ آیت کا لہجہ اور انداز واضح کرتا ہے کہ خداوندقدوس نے رسول اللہ ﷺکے سپرد اایسا کام کیا جو پوری رسالت کے ابلاغ کے برابر ہے اور اسی دن کو یوم تکمیل دین بھی قرار دیا ولایت امیرالمومنین ؑ کی اہمیت نہ صرف میدانِ غدیر میںجمع شدہ اصحاب و حجاج پر واضح کی بلکہ آنیوالی نسلِ انسانی کو بتا دیا کہ علیؑ بن ابی طالب ؑ میرے خلیفہ ،جانشین اور وصی ہیں ۔آیت اللہ شیخ یعقوبی کا کہنا تھا کہ اس دن کو تمام عالمِ اسلام کو عید غدیر ویومِ تکمیل ِ دین کے طور پر بھرپور طریقے سے منانا چاہیے اس موقع پر نجف اشرف میں مولائے کائنات علیؑ بن ابی طالب ؑکے حرم مبارک کی زیارت افضل ترین عمل میں سے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.