شیخ ہادی حسین ناصری نے استاد علماء ملک اعجاز حسین نجفی کی عیادت کی

0 42

وکیل مرجع عالی قدر آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے دورہ خوشاب کے دوران پرنسپل مدرسۃ دارلعلوم جعفریہ خوشاب بزرگ عالم دین اور استاد العلماء ملک اعجاز حسین نجفی (حفظہ اللہ) کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دُعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ملک صاحب قبلہ کو صحت و سلامتی کے ساتھ لمبی عمر عطا کرے۔شیخ ہادی حسین ناصری نے استاد العلماء ملک اعجاز حسین نجفی (حفظہ اللہ) کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک اعجاز حسین نجفی (حفظہ اللہ) نے ساری زندگی دین اسلام کی ترویج اور اشاعت کیلئے صرف کر دی اُن کی ملت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے ملک اعجاز حسین نجفی(حفظہ اللہ) نے ابتدائی تعلیم 1951میں جلالپور ننگیانہ سرگودھا سے حاصل کی انہوں نے مفسر قرآن علامہ حسین بخش جاڑا اور شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس سے بھی استفادہ کیا درس نظامی تک پڑھنے کے بعد ایک سال تک دارالعلوم جعفریہ خوشاب میں مدرس رہے اور 1962 میںنجف اشرف تشریف لے گئے اور استادالمجتہدین آیتہ اللہ سید ابوالقاسم خوئی اور آیتہ اللہ شیخ محمد باقر زنجانی کے درس خارج میں شریک ہوئے۔1968میں واپس آئے اور مدرسہ دارالعلوم جعفریہ خوشاب کے پرنسپل مقرر ہوئے اور آج تک اس عہدہ جلیلہ پر فائز ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.