پنجاب: اربن فلڈنگ روکنے کیلئے جدید مشینری خریدنے کی اصولی منظوری

0 3

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ روکنے کیلئے جدید مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دیدی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں اربن فلڈنگ، دریائی سیلاب اور رودکوہیوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کے تحفظ کے لئے جامع فلڈنگ پلان طلب کر لیا۔

اجلا س کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اربن فلڈنگ روکنے کے لئے مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دے دی جبکہ موٹرویز، ہائی ویز اور ریلوے ٹریک کے نیچے سیلابی راستوں کی صفائی کی ہدایت کردی، روڈز سے بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لئے گرین بیلٹس کا لیول نیچے کرنے کے منصوبے کی منظوری بھی دیدی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نوا زنے سیلابی نالوں کی بروقت صفائی، بحالی اور فلڈنگ کے سدباب کے لئے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی، اجلاس میں اربن فلڈنگ سے متاثرہ شہروں میں سٹوریج ٹینک بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہروں میں راستے ڈوب جاتے ہیں، سیوریج کا نظام بہتر بنانا ہوگا، لوگوں کی تکالیف کے پیش نظر سیوریج سسٹم کی بحالی اور بہتری کی ترجیحات کا تعین کیا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.