فلپائنی صدر کا یو اے ای کا دورہ، معیشت سمیت مضبوط اقتصادی تعلقات کا عزم

0 3

فلپائن کے صدر لینسی فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر نے گزشتہ روز ابوظہبی میں قصر الشاطی میں فلپائن کے صدر کا خیرمقدم کیا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے معیشت، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مضبوط اقتصادی تعلقات کے عزم کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور ابھرتے ہوئے تعلقات پر زور دیا، رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے، دونوں ممالک کے مفاد کے لئے ان تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے کہا کہ فلپائن کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو باہمی اقتصادی ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے ایک جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

اس موقع پر فلپائنی صدر نے متحدہ عرب امارات کی قابل ذکر انسانی کوششوں اور دنیا بھر کی کمیونٹیز کی سپورٹ خاص طور پر مشترکہ عالمی چیلنجزسے نمٹنے کے عزم کی تعریف کی۔

متحدہ عرب امارات اور فلپائن کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے، جن میں ثقافت، توانائی کی منتقلی، مجرمانہ معاملات میں باہمی قانونی مدد، ملزمان کی حوالگی، سزا یافتہ افراد کی منتقلی، حکومتی ترقی اور جدید کاری میں تعاون جیسے شعبے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2008ء کے بعد یہ کسی فلپائنی صدر کا یو اے ای کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.