مستقبل کی جنگوں میں لڑاکا طیاروں کی جگہ ڈرونز حصہ لیں گے: ایلون مسک

0 3

امریکی ارب پتی اور کاروباری شخصیت ایلون مسک نے کہا ہے کہ مستقبل کی جنگوں میں ڈرونزلڑاکا طیاروں کی جگہ لیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلن مسک نے ایکس پر جاری پوسٹ میں لکھا ہے کہ بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیاں (یو اے وی) مستقبل کے مسلح تنازعات میں پائلٹ لڑاکا طیاروں کی جگہ لیں گی، مستقبل کی جنگیں ڈرونز اور ہائپرسونک میزائلوں کے بارے میں ہیں، انسانوں کے ذریعے چلائے گئے لڑاکا طیارے بہت جلد ختم ہو جائیں گے۔

واضح رہے ستمبر کے آخر میں مسک نے مستقبل میں ڈرون سواروں کے درمیان لڑائیوں کی پیش گوئی کی، مزید برآں اس سے قبل انہوں نے پانچویں جنریشن کے ایف-35 لڑاکا طیاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بغیر پائلٹ کے ٹیکنالوجی کے ابھرنے کی وجہ سے مہنگے اور پرانے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.