دہشتگرد صیہونی حکومت کی غزہ پر بمباری جاری، شہداء کی تعداد 44200 سے تجاوز کرگئی

0 3

فلسطین کی وزارت صحت نے فلسطینی شہدا کی تعداد مزید بڑھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے غزہ کی تعداد چوالیس ہزار دو سو انچاس ہو گئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین بار وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا جن میں چودہ افراد شہید اور ایک سو آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اس طرح اب غزہ کے شہدا کی تعداد بڑھ کر چوالیس ہزار دو سو انچاس ہو گئی ہے جبکہ ایک لاکھ چار ہزار سات سو چھیالیس دیگر فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ انٹر نیشنل کریمنل کورٹ نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ گالانٹ کو جنگی اور انسانیت سوز جرائم کے ارتکاب کا مجرم قرار دیتے ہوئے ان دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کئے جانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.