ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

0 3

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 4 ہزار ایک سو روپےکم ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4100 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہے۔

دس گرام سونےکا بھاؤ 3 ہزار 515 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 631 ڈالر فی اونس ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.