اسلام آباد(شوریٰ نیوز)وفاقی وزیر خزنہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب دو اور عرب ارمارات سے ایک ارب ڈالر لینے ہیں ۔ہمیں جمہوریت کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط اپنانا ہوگا ۔پانچ سال کا عرصہ گزر چکا ہے اب نواز شریف الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ۔زرمبادلہ کے ذخائر جولائی ہی میں چودہ ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے تقریباً جولائی میں 5.5ارب ڈالر آنے کی توقع ہے ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں برآمدات بڑھانے کی طرف توجہ دینا ہوگی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد دوست ممالک اور امداد دینے والے دیگر اداروں سے جولائی میں 5.6 ارب ڈالرز موصول ہوں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دسمبر تک بیرونی فنانسنگ کا انتظام کر لیا ہے، نئی حکومت کو پیسوں کے انتظام میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔اسٹینڈ بائی معاہدے کی رقم نویں ریویو کے برابر یعنی ایک عشاریہ ایک ارب ڈالر ہوگی ۔کرنٹ خسارہ میرے اندازے کے مطابق چار ارب روپے ہوتا نظر آ رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں کہتا تھا کہ معاہدہ ہوگا اور آخری ہفتے میں ہوگا۔میری ٹیم کے لوگ بھی کہتے تھے لگتا ہے کہ معاہدہ نہیں ہوگا۔جو بھی نئی حکومت آئے گی اس کیلئے دسمبر تک کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔پی آئی اے سے سالانہ ستر ارب روپے نقصان ہو رہا ہے۔