امریکا میں فائرنگ کا واقعہ، 4 افراد ہلاک، 2 بچے زخمی

رواں سال امریکا میں فائرنگ کے 339 واقعات پیش آچکے

0 51

نیویارک(شوریٰ نیوز)امریکا میں فائرنگ کا واقعہ، 4 افراد ہلاک، 2 بچے زخمی ،رواں سال امریکا میں فائرنگ کے 339 واقعات پیش آچکے،امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ریاست فلاڈلفیا میں شام کو پیش آیا۔ فائرنگ سے 2 بچے بھی زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 2 اور 13 سال ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد 20 سے 59 سال کے تھے۔پولیس حکام کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر کے رائفل، بلٹ پروف جیکٹ اور گولیاں برآمد کرلیں۔ فائرنگ کے مقام سے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.