ٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمد اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان

0 3

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ممالک سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو،کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھاری ٹیکس لگانےکا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ 20 جنوری کو میکسیکو اورکینیڈا سےآنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی منظوری دوں گا اور یہ ٹیرف منشیات اور غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ بند ہونے تک نافذ رہے گا۔

نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین سے درآمد اشیاء پر بھی موجودہ ٹیرف سے 10 فیصد زیادہ ٹیکس عائد کریں گے، امریکامیں منشیات کی ترسیل روکنےکے چینی اقدامات تک اضافی ٹیکس رہےگا، چینی حکام نے وعدہ کیا تھا کہ وہ منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےترجمان چینی سفارتخانے نے کہا کہ چین اور امریکا منشیات کےخلاف کارروائیوں پررابطے میں رہے ہیں، چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی فائدے پر مبنی ہے،کوئی بھی تجارت یا ٹیرف کی جنگ نہیں جیت پائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.