غزہ، لبنان میں جنگ بندی سے شام کو جنگ میں گھسیٹے جانے سے بچایا جا سکتاہے: یو این

0 3

نمائندہ یو این نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کرکے شام کو جنگ سے گھسیٹے جانے سے بچایا جاسکتا ہے۔

شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے خطے کی صورت حال انتہائی سنگین ہے، یہ ضروری ہے کہ لبنان اور غزہ میں جنگ ختم کرنے کے لئے ایک اور ملک کو علاقے میں پھیلی جنگ میں نہ کھینچا جائے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے گیئر پیڈرسن نے شام کے دارالحکومت دمشق میں شام کے وزیر خارجہ سے ملاقات سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم یہ یقینی بنائیں کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، ہم لبنان میں جنگ بندی کریں تب ہم شام کو جنگ میں مزید گھسیٹنے سے بچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ اس انتہائی کشیدگی کو ہمیں کم کرنا ہے تاکہ شام اس کشیدگی میں مزید نہ گھسیٹا جائے۔

واضح رہے کئی سال کی خانہ جنگی سے تباہی کا شکار ہو چکے شام کو اسرائیل نے مسلسل اپنی بمباری کے نشانے پر رکھا ہوا ہے، دمشق سمیت شام کے کئی علاقوں پر اسرائیل آئے روز بمباری کرتا رہتا ہے، جبکہ لبنانی حزب اللہ کے جنگجوؤں اور ایرانی عہدے داروں کے علاوہ ایرانی قونصل خانے تک کو شام میں بار بار نشانہ بنا چکا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.