تل ابیب میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا

0 3

اسرائیل کے لبنان پر کئے گئے حملوں کے ردِ عمل میں حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پرراکٹ برسانے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب تل ابیب میں بن گورین ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے 250 سے زائد میزائل داغے جس سے متعدد اسرائیلی زخمی ہوئے، جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، ایک فیکٹری بھی نشانہ بنی۔لبنانی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی بمباری سے لبنان میں ایک ہی روز میں 84 افراد جام شہادت نوش کرگئے۔

حزب اللہ نے بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے کے جواب میں راکٹ حملے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے قریب ایک ہدف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ اشدود بحری اڈے پر بھی ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے راکٹ حملے تل ابیب اور نہاریہ کے قریب اسرائیلی افواج کے نقصان کا سبب بنے۔

اسرائیل نے بیروت کے حزب اللہ کے زیر کنٹرول جنوبی علاقوں پر بھی حملے کیے ہیں، جہاں گزشتہ دو ہفتوں سے بمباری میں شدت دیکھی جارہی ہے۔ اس دوران امریکہ کی جانب سے جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت کے اشارے بھی سامنے آئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.