بھارت: انتہاپسندوں کا مندر کی جگہ مسجدکی تعمیرکا دعویٰ، سروےکیخلاف مظاہرے میں 3 افراد ہلاک

0 7

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر سنبھل میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک اور مسجد کی جگہ ہندو مندر ہونےکا دعویٰ کیا ہے جس پر علاقے میں شدید احتجاج جاری ہے اور پولیس سے جھڑپوں میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی عدالت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دائر درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد ہری ہر کا مندر تھا جسے مغل حکمران بابر نے 1529 میں منہدم کرکے اس کی جگہ پر مسجد کی تعمیر کرائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر مسجد کے سروے کے لیے محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچی تو علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین نے عملے پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی، اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی گئی۔ جھڑپوں میں 3 افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 24 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے خواتین سمیت 20 سے زیادہ مظاہرین گرفتار کرلیے۔

کشیدگی بڑھنے پر علاقے میں اضافی نفری تعینات کرکے انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی اور اسکول بند کر دیےگئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.