بنگلہ دیش اور افغانستان کا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 5 جولائی کو ہو گا
سیریز کے مزید میچز بالترتیب8اور 11 جولائی کو کھیلے جائیں گے
ڈھاکہ(شوریٰ نیوز)بنگلہ دیش اور افغانستان کا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 5 جولائی کو ہو گا، سیریز کے مزید میچز بالترتیب8اور 11 جولائی کو کھیلے جائیں گے، بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔واحد ٹیسٹ میچ میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیم نے مہمان افغان ٹیم کو 546 رنز سے شکست دی تھی۔ افغانستان کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں وہ واحد ٹیسٹ میچ کے علاوہ میزبان ٹیم کے خلاف 3ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گی۔واحد ٹیسٹ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 5 جولائی کو ہوگا۔ سیریز کے بقیہ میچز بالترتیب8اور 11 جولائی کو کھیلے جائیں گے ۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلے جائیں گے،اس کے بعد2 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے میچز بالترتیب 14اور 16جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے دونوں میچز سلہٹ ڈسٹرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔