پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، 100 انڈیکس یکدم 5.3 فیصد اوپرہو گیا
کاروبار ایک گھنٹے کےلیے روک دیا گیا ،100 انڈیکس 43783 پر چلا گیا
کراچی (شوریٰ نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، 100 انڈیکس یکدم 5.3 فیصد اوپرہو گیا، کاروبار ایک گھنٹے کےلیے روک دیا گیا ،100 انڈیکس 43783 پر چلا گیا،پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز پر بھرپور تیزی سامنے آئی اور انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھرپور تیزی ہونے پر سرگرمیاں ایک گھنٹے کے لیے معطل کردی گئیں اور کاروباری قانون کے مطابق حصص کی خریدوفروخت روک دی گئی۔حصص کی خرید و فروخت کے دوران ابتدا ہی میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1961 پوائنٹس اضافے سے 43414 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔بعد ازاں 2341.68 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 100 انڈیکس 43794.36 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا، جو بڑھتے بڑھتے 2471 پوائنٹس اضافے سے 43923 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 11 اپریل 2022ء کو انڈیکس میں 1700 پوائنٹس کے اضافے کوبلند ترین ریکارڈ قرار دیا گیا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پہلی بار کاروبار کے آغاز پر تاریخ رقم ہوگئی۔آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی ڈیل کے بعد کاروبارکے پہلے دن زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچیج کی تاریخ میں پہلی بار کاروبار کا 2230 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا۔کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ انڈیکس یکدم 5.3 فیصد اوپر گیا جس کے بعدکاروبار ایک گھنٹے کےلیے روک دیا گیا۔کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار کی سطح عبور کرگیا اور اندیکس 2068 پوائنٹس اضافے سے 43521 تک جا پہنچا۔ایک گھنٹے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا دوبارہ آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 5.62 فیصد اضافے سے 43783 پر چلا گیا۔