اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان پر بمباری، طبی عملے کے 7 اہلکار شہید

0 4

جنوبی لبنان پر اسرائیل کی بمباری میں طبی عملے کے 7 ارکان شہید ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے میزائل حملے میں 11 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ عمارت میں رہائشی فلیٹس اور دکانیں تھیں۔

بالبک شہر میں اسرائیلی حملے میں دارالعمل یونیورسٹی اسپتال کے ڈائریکٹر جنرل سمیت 7 افراد شہید ہوئے۔ جنوبی علاقے میں صہیونی زمینی فوج کی جھڑپیں ہوئیں جبکہ حزب اللہ نے راکٹوں اور گولہ باری کی۔

دوسری جانب غزہ میں قحط کی سی صورتحال ہے۔ بیکریوں پر آٹا ختم ہونے کے باعث زیادہ تر بیکریاں کئی روز سے بند ہیں۔ کمال عدوان اسپتال پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی حملے میں جنریٹر تباہ ہونے سے اسپتال میں بجلی بند ہوگئی۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث ایندھن ختم ہونے سے غزہ کے تمام اسپتال کسی بھی وقت بند ہو سکتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.