سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0 5

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم ہونے لگا، تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 99 ہزار کی حد بھی عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کے آغاز سے ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 99 ہزار 972 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو کہ 100 انڈیکس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 97 ہزار 798 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1781 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعدانڈیکس 97 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 34 ارب 17 کروڑ 81 لاکھ 39 ہزار 241 روپے مالیت کے 51 کروڑ 48 لاکھ 62 ہزار 473 شیئرز کا لین دین ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.