عید الاضحیٰ تسلیم و رضا کی یاد گارکے دن کے طور پر منایا جاتاہے،شیخ ہادی حسین ناصری

سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہمیں زندگی کے ہر شعبہ میں ایثار و قربانی کا اپنانا چاہیے

0 137

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پاکستان میں آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری نے تمام اہل اسلام و اہل ایمان اور محبان وطن عزیز پاکستان کو عید الالضحیٰ کے موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیمؑ علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیلؑ علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار کے طور پر منائی جاتی ہے، آج کے دن ان عظیم انبیائے کرام نے اطاعت و ایثار کی لازوال مثال پیش کی۔انہوں نے کہا کہ قربانی کا مقصد خود کو اللہ تعالیٰ کے سامنے سربسجود کرنا ہے۔ سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہمیں زندگی کے ہر شعبہ میں ایثار و قربانی کا اپنانا چاہیے، ہمیں اپنے تمام تر مفادات اور تعصبات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.