گوگل سرچ انجن میں انسانوں کی پوسٹس کے نتائج دکھانے کا فیچر

پرسپیکٹو فیچر ترتیب وار دنیا کے تمام صارفین کے سرچ انجن میں شامل ہوگا

0 133

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)گوگل سرچ انجن میں انسانوں کی پوسٹس کے نتائج دکھانے کا فیچر ،پرسپیکٹو فیچر ترتیب وار دنیا کے تمام صارفین کے سرچ انجن میں شامل ہوگا،انٹرنیٹ پر سب سے بڑی اور معروف سرچ انجن کی حیثیت رکھنے والی کمپنی گوگل نے اپنی سرچ انجن میں نیا ’پرسپیکٹو‘ (perspective) فیچر پیش کردیا۔گوگل نے ’پرسپیکٹو‘ (perspective) فیچر کو گزشتہ ماہ مئی میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں میں شائقین سرچ انجن میں نمایاں تبدیلی دیکھیں گے۔اس سے قبل گوگل سے متعلق یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ سرچ انجن میں خصوصی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت کے نتائج دکھانے کا فیچر بھی پیش کیا جائے گا، تاہم تاحال ایسا نہیں ہو سکا۔لیکن اب گوگل نے ’پرسپیکٹو‘ (perspective) فیچر کو پیش کردیا جو ترتیب وار دنیا کے تمام صارفین کے سرچ انجن میں شامل ہوگا۔’پرسپیکٹو‘ (perspective) فیچر کے تحت صارفین خصوصی طور پر صرف اور صرف انسانوں کا مواد دیکھ سکیں گے۔سرچ انجن پر کسی بھی موضوع یا چیز کو تلاش کرنے کے بعد صارفین جیسے ہی ’پرسپیکٹو‘ (perspective) کے فیچر پر جائیں گے، انہیں صرف اور صرف انسانوں کی جانب سے مذکورہ موضوع پر شیئر کی گئی پوسٹس، ویڈیوز، تصاویر، آڈیوز اور دوسری معلومات نظر آئے گی۔مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو معلومات تلاش کرتے وقت موضوع یا چیز پر فیس بک، ٹوئٹر، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر معلومات شیئر کرنے والے انسانوں کا مواد نظر آئے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.