ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کا نیا طریقہ متعارف کوا دیا گیا
صارفین جلدپلیٹ فارم پر ’کریئیٹو چیلنج‘ نامی ایک نیا فیچر دیکھ سکیں گے
اسلام آباد(شوریٰ نیوز) ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کا نیا طریقہ متعارف کوا دیا گیا،صارفین جلدپلیٹ فارم پر ’کریئیٹو چیلنج‘ نامی ایک نیا فیچر دیکھ سکیں گے،مقبول شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم پر پیسے کمانے کا نیا طریقہ کار متعارف کرادیا، جسے سب سے آسان طریقہ کہا جا رہا ہے۔ٹک ٹاک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جلد ہی صارفین پلیٹ فارم پر ’کریئیٹو چیلنج‘ نامی ایک نیا فیچر دیکھ سکیں گے،جس کے ذریعے صارفین کو پیسے کمانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔’کریئیٹو چیلنج‘ کیا ہے اور اس سے پیسے کیسے کمائے جائیں گے،مذکورہ فیچر کے تحت 18 سال سے زائد عمر کے وہ ٹک ٹاک صارفین جن کے فالوورز 50 ہزار سے زیادہ ہوں گے وہ کسی بھی کمپنی کے لیے ایک تشہیری ویڈیو بناکر اس سے پیسے کما سکیں گے۔تحریر جاری ہے،مذکورہ فیچر کے تحت متعدد برانڈز ’کریئیٹو چیلنج‘ نامی چینل میں ٹک ٹاکرز کو تشہیری یا پروموشنل ویڈیو بنانے کا چیلنج دیں گے، وہ اپنی تمام شرائط کو پوسٹ کرکے اپنا زیادہ سے زیادہ بجٹ بھی شیئر کردیں گے۔ٹک ٹاکرز مذکورہ فیچر پر جاکر اپنی پسند کے برانڈ کے چیلنج کو دیکھ کر ان کی شرائط کے مطابق ویڈیو بناکر انہیں سینڈ کردیں گے اور برانڈ کو جس کانٹینٹ کریئیٹرز کی ویڈیو پسند آئے گی، اسے نوٹی فکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔کسی بھی برانڈ کے چیلنج کو قبول کرنے اور اسے مکمل کرنے کے لیے ٹک ٹاکرز کے پاس 7 دن کا وقت ہوگا اور وہ اپنی ویڈیوز کریئیٹو چیلنج کے ذریعے ہی برانڈز کے انباکس میں ڈال دیں گے۔برانڈز اپنی پسند کے مطابق کسی بھی کانٹینٹ کریئیٹرز کی ویڈیو کو پسند کر سکتے ہیں، ان کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ ایک سے زائد ویڈیوز کو بھی منتخب کرسکتے ہیں۔ویڈیوز کو برانڈز کی جانب سے منتخب کیے جانے کے بعد ٹک ٹاکر کو نوٹی فکیشن کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا اور اسے تشہیری ویڈیو کی رقم بھی بتائی جائے گی